قیدیوں کے تبادلے پرامریکا ایران خفیہ مذاکرات جاری

122

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی جانب سے امریکا کے خلاف جارحانہ بیانات کی جنگ کا سلسلہ جاری ہے،تاہم اس کے باوجود تہران اس وقت واشنگٹن کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ دونوں ممالک ایک سمجھوتے پر بات کر رہے ہیں۔اس کا مقصد ایک امریکی فوجی کی رہائی ہے۔ اس کے بدلے ایرانی حکام امریکا میں گرفتاراپنے ڈاکٹر کی رہائی چاہتے ہیں۔