ماہ اپریل میں 12 کروڑ 20 لاکھ شہری بےروزگار

659

نئی دہلی : دنیا کی 1 ارب کی آبادی والے ملک بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں صرف ماہ اپریل کے دوران 12 کروڑ 20 لاکھ شہری بےروزگار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں  کورونا وائرس کے باعث ایک ماہ تک جاری لاک ڈاؤن میں 12 کروڑ 20 لاکھ  سے زائد شہری بےروزگار ہوچکے ہیں جوکہ امریکا مقابلےمیں 4 گنا زیادہ ہے۔

سینٹر فار مانیٹرنگ دی انڈین اکانومی کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں بیروزگاری کی شرح ریکارڈ 27 فیصد تک بڑھ گئی ہےجبکہ  بھارت میں سرکاری طور پر نوکریوں سے متعلق اعداد و شمار جاری نہیں کیے جاتےلیکن اس ادارے کے ڈیٹا کو بڑے پیمانے پرتسلیم کیا جاتا ہے۔

بھارت بھر میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے اور اب تک تقریباً 50 ہزار بےروزگار افراد کے مصدقہ کیسز رپورٹ کیے جاچکے ہیں۔