واشنگٹن: کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں لوگ بےروزگار ہورہے ہیں وہیں بھوک و افلاس نے بھی جنم لے لیا ہے ، امریکا میں کورونا کے بعد ہر پانچواں بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہورہا ہے۔
امریکی برووکنگ انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کرائی گئی تحقیق کے مطابق 17.4 فیصد ماؤں کا کہنا ہے کہ وہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اپنے 12 سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو مناسب خوراک نہیں دے پارہیں جو کہ 2008 کے مالی بحران سے زیادہ بدتر ہیں۔
دوسری جانب امریاک میں کورونا وائرس کےباعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں 3 کروڑ امریکی محنت کش بے روزگار بھی ہوچکے ہیں جبکہ امریکی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کی توقع ہے ۔
امریکا میں بے روزگاری سے متعلق رپورٹ گزشتہ ہفتے جاری کی گئی تھی جس میں بے روز گاری کی شرح میں 20 فیصد اضافہ بتایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس وقت کورونا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہی ہیں جہاں اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک اور 12 لاکھ 63 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔