چیف جسٹس کا پمز اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی اپیل سننے سے انکار

347

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد نے پمز اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی ترقی سے متعلق دائر اپیل سننے سے انکار کر دیا ،چیف جسٹس نے ڈاکٹر عائشہ کی جانب سے سیکرٹری کیڈ کے خلاف دائر اپیل کسی دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کی مؤکلہ ڈاکٹر عائشہ گڑ بڑ کر رہی ہیں، مجھے ان کا کیس نہیں سننا، کیس کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کیا جائے۔ ڈاکٹر عائشہ نے دلائل دیے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے۔