لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مقرر فوکل پرسن، محکمہ زکوٰۃ و عشر اور آبپاشی کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول زرداری کے نوٹس کے بعد ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی ہدایات پر 13 سالہ غلام مصطفی کے جاںبحق ہونے کی تحقیقات ہو رہی ہیں، تین روز قبل گاؤں عرضی بھٹو میں 13 سالہ طالب علم غلام مصطفی دوڑتے ہوئے جاںبحق ہوا، الزام پولیس حراسمنٹ ہے۔ واقعے کے متعلق ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم انکوائری کر رہے ہیں۔ متاثرہ بھٹو خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔