ایرانی کردستان میں جھڑپ‘ پاسداران انقلاب کا کمانڈراور 2 اہل کار ہلاک

148

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صوبے کردستان میں سپاہ پاسداران انقلاب کا کمانڈر شکیبہ سلیمی اور 2اہل کار جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ ایرانی خبررساں ادارے فارس کے مطابق شکیبہ سلیمی کردستان میں پاسداران انقلاب کے بیت المقدس بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ اس بریگیڈ کوایران کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں حکومت مخالف جنگجوؤں کی سرکوبی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں 3اہل کاروںکی ہلاک کی تصدیق کی گئی۔