بلاول کورونا پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں‘نصرت واحد

260

کراچی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ احساس پروگرام اور این ڈی ایم اے کے تحت ریلیف سندھ سمیت تمام صوبوں کوفراہم کی گئی ہے، بلاول زرداری کورونا وائرس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کریں، وفاقی حکومت وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت پر کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مدد فراہم نہ کرینکا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے زیر انتظام ہے پھر بھی وزیراعظم عمران خان سندھ سمیت ہر شہر اور اضلاع میں کورونا وائرس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اور ان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے کورونا وائرس کے سلسلے میں اقدامات پر صوبے کے عوام بیزار ہیں، راشن کی تقسیم اور مالی امداد میں بھی گھپلے کیے گئے، مستحقین کے نام پر پیسہ ہڑپ کر لیا گیا۔