پنجاب کے اسپتالوں میں بیڈز کی کمی لمحہ فکر ہے، مریم اورنگزیب

417

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کورونا مریضوں کے لیے پنجاب میں اسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی بڑھتی تعداد اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز کی عدم دستیابی پریشان کن اور لمحہ فکریہ ہے ،حکومت بیان بازی اور پریس کانفرنسوں کی بجائے اسپتالوں کے انتظامی امور پہ فوری توجہ دے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا مریضوں کو فوری بیڈز مہیا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا صورتحال کو سنجیدگی سے لیا جائے ،حکومت اپنی ترجیحات درست کرے، تمام اسپتالوں کے انتظامی امور کا فی الفور جائزہ لے۔