ایس ایس پی سکھر راشن دینے ریڑی بان کے گھر پہنچ گئے

124

سکھر( نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموںلیبر ڈے کے موقع پر مزدور طبقے سے اظہار یکجہتی کیلیے حلیم بیچنے والے ریڑی بان کے گھر پہنچ گئے، ترجمان پولیس کے مطابق ریڑی بان کے گھر راشن اور مالی امداد سمیت کی ضروری اشیا فراہم کی گئیں اور خیریت دریافت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے متاثر ہونے والا طبقہ دہاڑی دار مزدور ہے، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آسکے جو محنت کرکے روزانہ کی اجرت کما کر اپنے بچوں کو رزق حلال کھلاتے ہیں۔