امیر جماعت اسلامی سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو کی مولانا عبدالرؤف کی وفات پر تعزیت

126

سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے ممتاز عالم دین، جمعیت اتحاد العلما سندھ کے صدر مولانا عبدالرؤف کی وفات پر دلی افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سابق ناظم اعلی جمعیت وسابق سینیٹر،جماعت کے ر ہنما ڈاکٹر مراد علی شاہ جوگزشتہ روز پشاور میں انتقال کرگئے تھے کی وفات پر بھی سوگواران سے تعزیت و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔