بلاول زرداری کی پریس کانفرنس عوام کو گمراہ کرنے کی سازش ہے‘ شہباز گل

176

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی حکومت کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول زرداری کی پریس کانفرنس جھوٹا پرو پیگنڈا اور عوام کو گمراہ کرنے کی انتہائی گھٹیا سازش ہے۔بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ کورونا کی آزمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے بلاول زرداری سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو 18ویں ترمیم کا مطلب سمجھانا ہوگا‘ جبکہ پیپلز پارٹی بغلیں بجانے اور سیاسی بیانات کے بجائے عملی میدان میں کارکردگی دکھائے‘ لیاری سے لانڈھی تک عوام ذمے داری آپ کی ہیں۔