اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول نے سندھ حکومت کی نااہلی وفاق پر ڈالنے کی کوشش کی،بلاول بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ اشرافیہ کے نمائندے ہیں ۔
شبلی فراز نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہبلاول کا محنت کشوں اور مزدوروں سے کوئی تعلق نہیں،دن کے اوقات میں سونے والے حقیقت سے نابلد ہیں،بلاول سیاست نہیں کام کریں، یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ کورونا پر سیاست کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی،احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت 144ارب مستحق لوگوں میں تقسیم کیے گئے۔