پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدورں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

522

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدورں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج محنت کشوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کو منانے کا خاص مقصد مزدورں کے ساتھ اظہار یکجہتی، معاشرتی اور سماجی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔

پاکستان میں قومی سطح پر سب سے پہلے “یوم مزدور” 1973 میں منایا گیا جب پاکستان کے پہلے منتخب  وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو تھے، یوم مزدور کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے تاہم مزدورں کے حقوق کے لیے ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست الینوائے کے شہر شکاگو سے مزدورں کے حقوق کے لیے شروع ہونے والی تحریک پوری دنیا میں جاری ہے۔