بلاول زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

189

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا تمام جماعتوں کا اتفاق ہے ورچوئل سیشن نہ بلایا جائے۔ پارلیمانی نگرانی کیلییسیشن بلانا انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا اسپیکر کی ذمہ داری ہے ،ارکان اسمبلی، عملے کی صحت کا تحفظ کریں، تمام جماعتوں کا اتفاق ہے ورچوئل سیشن نہ بلایا جائے۔ دور سے آنیوالے ارکان اسمبلی کیلیے ٹرانسپورٹ کے مسائل ہوں گے، پارلیمان کے ذریعے نگرانی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔