وبائی بیماریوں سے سیاسی موقف تبدیل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمن

262

اسلام آباد/کراچی(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے اٹھارویں ترمیم پر دوبارہ غور کریں گے، مگر ہم اٹھارہویں ترمیم میں کسی ترمیم کی اجازت نہیں دے سکتے۔فضل الرحمن نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی یکجہتی کو سبوتاژ کرکے نئے تجربات نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس حوالے سے ایک پیج پر ہیں جبکہ این ایف سی اور صوبوں کے محصولات پر بھی تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔فضل الرحمن نے کہا کہ پہلے سے نافذ ایوارڈ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوگا، یہ سب کا اتفاق رائے ہے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وبائی بیماریوں سے سیاسی موقف تبدیل نہیں ہوتے، ناجائز حکومتوں کو اس قسم کے جواز فراہم نہ کیے جائیں۔