ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطحی کا اجلاس

589

 ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں اعلی سطحی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ذونل ڈی آئی جیز، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی پیز،  ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل، کمانڈنٹ ایس آئی یو اور ایس پی ون فائیو نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران رمضان المبارک کے دوران اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں رمضان المبارک میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کیجانب  سے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی اور شام 5 بجے کے بعد لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس میں پولیس کے آفس اور 15 پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے کورونا سے زیادہ متاثر ہونے پر آفس اسٹاف کو مکمل حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے کورونا سے متاثر افسران و اہلکاروں کی مکمل دیکھ بھال اور متاثرین کے خاندان سے مسلسل رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کئے ہیں، غلام نبی میمن نے افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انکی تعریف کی۔