فلسطین میں اسرائیلی قبضے کو 72 برس بیت گئے

712

تل ابیب: فلسطین میں اسرائیل کے غیر قانونی تسلط کو 72 برس بیت گئے۔

فلسطین میں قیام اسرائیل کے 72 برس مکمل ہوگئے رپورٹ کے مطابق قیام اسرائیل کے سات عشروں کے بعد بھی 1 کروڑ 30 لاکھ فلسطینی ہجرت کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں ،انہیں اپنےہی وطن میں واپسی کا حق نہیں۔

The Naksa: How Israel occupied the whole of Palestine in 1967 ...

سنہ 1948ء میں ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام کےبعد 12.4 ملین فلسطینی ہجرت کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں،سنہ 1948ء میں اپنے گھر بار چھوڑنے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اب 10 گنا سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔  بے گھر ہونے والے فلسطینی میں دوسرے ملکوں میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہ رہے ہیں ایک بڑی تعداد بیت المقدس، غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مہاجر کیمپوں میں رہتی ہے۔

The shock of defeat in 1967 | The Electronic Intifada

اقوام متحدہ کی قراردادکےمطابق برطانوی فوج کو مئی 1948ء تک علاقے کی نگرانی کرنی تھی جبکہ برطانوی فوج نے اپنا بوریا بستر لپیٹنا شروع کردیا تھا، عربوں نے الزام لگایا کہ جاتے ہوئے برطانوی فوجی اپنا اسلحہ اسرائیلیوں کےحوالے گئی ،برطانوی فوج کی واپسی سے ایک ماہ پہلے 5 اپریل 1948ء کو اسرائیلی فوج یروشلم میں داخل ہوئی ، معاہدے کے تحت بیت المقدس میں فوج تو دور کی بات، کسی شخص کو اسلحہ لے کر جانے کی اجازت بھی نہ تھی۔ فلسطینیوں نے بیت المقدس میں مسلح اسرائیلیوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن جدید اسلحہ سے لیس اسرائیلیوں نے اس مزاحمت کو کچل دیا۔ اس تصادم میں سینکڑوں فلسطینی شہید  ہوئے ۔

When Nakba Day meets US embassy move day, expect fireworks in Gaza ...

برطانیہ کی واپسی کے ساتھ ہی یہودی رہنما ڈیوڈ بن گوریان نے(اسرائیل )کے نام سے ملک کےقیام کا اعلان کیاجسے امریکا ،روس نے فوری طور پر تسلیم کیا۔ اُس وقت ہیری ٹرومن امریکہ کے صدر اور مشہور کمیونسٹ رہنما جوزف اسٹالن روس کےسربراہ تھے۔

Can the Palestine-Israel Stalemate be Broken? — Fondation Arbour

اسرائیلی فوج نے جدید اسلحے کے زور پر فلسطینیوں کے مظاہروں کو کچل دیا جس کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی بستیوں کو گھیرااور 7 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ کی طرف دھکیل دیا گیا، قبضے کی اس مہم میں فلسطینیوں سے مجموعی طور پر 2000  ایکڑ اراضی چھینی گئی، فلسطینیوں کا جبری اخراج 15 مئی 1948ء کو مکمل ہوا جسے فلسطینی ’’یوم النکبہ‘‘ یا بڑی تباہی کا دن کہتے ہیں۔

The Politicization of the Palestinian Right of Return is ...

یاد رہےکہ فلسطین میں 10 ہزار یہودی اور 8 لاکھ 18 ہزار عرب آباد تھے جبکہ بیت المقدس کی آبادی 1 لاکھ تھی جہاں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کی تعداد تقریباً برابر تھی۔

Blue and White leader Benny Gantz lights a torch at Israel's offical Independence Day ceremony on April 28, 2020 (photo credit: ELAD MALKA)