نیوزی لینڈ نے عالمی وبا کو شکست دے دی

467

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لے آئیں ،نیوزی لینڈ نے چین کے بعد کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس پرفتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ کورونا کےمقامی سطح پرخاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں بھی وائرس سے ہلاکتوں میں کمی ریکارڈک یاجرہی ہے جبکہ اطالوی حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے ،چین میں بھی حالات قابو میں ہیں اور شنگھائی ، بیجنگ میں اسکول کھولے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد  کیلئے  544 ارب یورو کےایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔