شہباز شریف لیپ ٹاپ چلانا سیکھ لیں‘ تفصیلات مل جائینگی‘فیاض چوہان

197

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف لیپ ٹاپ چلانا سیکھ لیں تو احساس انفارمیشن پورٹل پر تمام تفصیل پڑھ سکتے ہیں۔ان خیالت کاظہار انہوں نے ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پورے ملک کے غریب عوام ہاتھ اٹھا کر عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں،کورونا کے خلاف عملی اقدامات کررہے ہیں، غریب، مزدور، دیہاڑی دار طبقے کو راشن اور امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں مگر لیگی قیادت نے عوامی خدمت کا یہ نادر موقع بھی سیاست کی نذر کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی کہ وہ ملکی سیاست سے آئوٹ ہو چکی ہے، بے ڈھنگی بیان بازی ان کی بقا بن گئی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کے موجودہ آقا صرف بڑھکیں مار کر خود ساختہ قرنطینہ میں چلے گئے،شہباز شریف لیپ ٹاپ چلانا سیکھ لیں تو احساس انفارمیشن پورٹل پر تمام تفصیل پڑھ سکتے ہیں۔