لاڑکانہ، 13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے، ایکسائز ملازم اور ان کا بیٹا صحت یاب ہوگئے

115

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں محکمہ صحت کی جانب سے چند روز قبل 37 افراد کے کورونا سیمپلز لے کر کراچی لیبارٹری بھجوا دیے گئے تھے، جن میں سے 13 افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جبکہ ایک شخص کی ٹیسٹ کٹس معیاری نہ ہونے کے باعث ان کے سیمپلز دوبارہ لیے جائیں گے، مثبت آنے والے شخص کا تعلق ایس ایس پی آفس لاڑکانہ سے ہے جو ایس ایس پی آفس کا خدمتگار بھی ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا محکمہ ایکسائز کے ملازم سمیع آباد کا رہائشی اختیار عرف سلیم سومرو اور ان کے بیٹے حسنین سومرو کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز ڈینٹل کمپلیکس میں قائم آئسولیشن وارڈ سے ڈسچارج ہونے پر علاقے میں پہنچنے پر ان کا علاقہ مکینوں نے استقبال کرکے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی۔