دادو(نمائندہ جسارت)ضلع دادو میں کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمیشن کے تین کیسز کی تصدیق ہوگئی تین نئے کیسز کی تصدیق کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی انتظامیہ نے دادو کے غریب آباد محلے کی ایک گلی کو سیل کردیا۔ضلع دادو میں تین نئے لوکل ٹرانسمیشن کے کیسز کی تصدیق ہوگئی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاھد ڈاوچھ کے مطابق نئے کیسز دادو کی تحصیل میہڑ میں 2 اور دادو شہر کا ایک کیس ظاہر ہوا ہے 2 خاتون اور ایک نوجوان کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے 33 افراد کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ کی گئی تھیں متاثرہ خواتین نے احساس کفالت پروگرام مراکز سے رقم وصول کی تھی اس نے مزید کہا تھا کہ تینوں متاثرہ افراد کو ابتدائی طور گھروں میں ہی آئیسولیٹ کیا گیا ہے