پی آئی اے کے مزید 3 ارکان میں کورونا کی تصدیق

502

کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کےعملے مزید 3 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سےمتاثرہ پی آئی اے کے عملے میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، عملے کے تینوں ارکان  لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تینوں پی آئی اے کے اراکین میں کورونا وائرس  کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے  واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سےمقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا تھا، اس دوران ان کے کورونا کے ٹیسٹ کیےگئے جن کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

قبل ازیں پہلے بھی 3 فضائی میزبانوں میں کرونا مثبت آچکا ہے ، چار روزقبل پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس روزا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پر معمورتھیں، ان کا ٹیسٹ کراچی ایئر پورٹ پرکیاگیا، بعد ازاں انھیں علاج  کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے ایک  کپتان اور 2 فضائی میزبانوں میں پہلے ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم دونوں عملے کے ارکان اب صحت مند ہوچکے ہیں۔