شہباز شریف آٹا ، چینی چور وںکومعاف نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

134

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا چینی چور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر شہبازشریف کے خلاف شور مچارہے ہیں،شہبازشریف کے بیان پر آٹاچینی چوروں کی چیخیں نکل رہی ہیں ،آٹا ، چینی چور عوام کے مجرم ہیں اور شہباز شریف عوام کے مجرموں کو معاف نہیں کریں گے،شہباز شریف کی کامیابی ہے کہ وزیراعظم ، وزراء اور حکومتی ترجمان دن رات صرف ان کی یاد میں روتے رہتے ہیں،وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور کابینہ عوام کے آٹا اور چینی چوری میں سب جیل جانے والے ہیں، عمران صاحب کی ایمانداری کی چادر میں سے عوام کا چوری شدہ آٹا اور چینی برآمد ہوئی، اس لیے شور ہورہا ہے ، آٹا،چینی چوروں کے شور مچانے سے عمران صاحب کی اربوں روپے کی ڈکیتی چھپ نہیں سکتی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیبنے کہا کہ کورونا روکنے، عوام کو ریلیف پہنچانے میں کرپٹ نالائق حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ،غریبوں کے ماسک، دوائی پر مال بنانے والے پکڑے گئے ہیں، اس لیے شور تو بنتا ہے، غریب،مزدور ریلیف، راشن اور امداد کے منتظر ہیں، کرپٹ نالائق ٹولہ شہبازشریف کے غم میں مبتلا ہے ، دہاڑی دار عمران صاحب کویاد کررہے ہیں، عمران صاحب شہبازشریف، شہبازشریف کررہے ہیں،تنہائی ، مایوسی اور ناکامی کا شکار آٹا اور چینی چور ہیں جن کو عوام مسترد کر چکی ہے،آج عوام حکومت کی طرف دیکھ رہی اور نالائقوں اور چینی چوروں کی شہباز شریف سے نظر نہیں ہٹ رہی،ادھارے ترجمان پھر بے روزگار ہونے والے ہیں، شور تو بنتا ہے،آٹا اور چھینی چوروں نے ڈاکٹرز کے سر پھاڑے اور شہباز شریف نے اْن کی حفاظتی کٹس مہیا کیں۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی چور نالائق اور نااہل حکومت شور مچانے اور رونے سے اپنی چوری نہیں چھپا سکتی،نواز شریف اور شہباز شریف کو عوام دعائیں اور آٹا چینی چوروں کو بددعائیں دے رہے ہیں۔