سکھر، کچے میں پولیس کا آپریشن، مغوی شاہنواز چاچڑ بازیاب

157

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی کارروائی، کچے میں آپریشن دوران ایک اور کامیابی، ایک ہفتہ قبل تھانہ گدپور کے علاقے سے اغوا کیا گیا مغوی شاہنواز چاچڑ بازیاب، ترجمان پولیس کے مطابق سکھر پولیس کا گدپور کچے میں تیغانی گروہ کے خلاف کے جاری کارروائی میں موثر حکمت عملی کے تحت ایک ہفتہ قبل تھانہ گدپور کی حدود سے اغوا کیے گئے مغوی شاہنواز چاچڑ کو بازیاب کرایا گیا، مغوی کو گدپور کے علاقے سے تیغانی گروپ کے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا اطلاع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں سکھر پولیس کی جانب سے گدپور اور کچے میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی کمین گاہوں اور ٹھکانے بھی نذر آتش کیے گئے۔ بازیاب کرائے گئے فرد کو قانونی کارروائی کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا، اہلخانہ نے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے اظہار تشکر کیا ہے۔