سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کے 199 نئے کیسز سامنے آگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4232 اور اموات 78 ہوگئی ہیں جبکہ کورونا کے 3352 مریض زیر علاج ہیں اور 802 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ویڈیو بیان میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا ضلع جنوب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مزید 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 32، شرقی میں 57،غربی میں 18، ملیر میں 8 اور کورنگی میں 5 نئے کیسز آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ صوبے کے دیگر علاقوں کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں 17، حیدرآباد میں 13، شکار پور میں 11 اور سکھر میں 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ویڈیو کے اختتام پر وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سےدرخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں میں رہیں اور اپنا خیال رکھیں، جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah says 3 coronavirus patients lost their lives & 287 new cases diagnosed as positive. pic.twitter.com/htXbn3accK
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) April 25, 2020