پنجاب حکومت وکلا کے کیلیے بجٹ میں مختص فنڈز جاری کرے، پرویز الٰہی

239

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وکلا کی مشکلات اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلیے فوری طور پر بجٹ میں مختص فنڈز جاری کرے، فنڈز اجرا میں تاخیر کرنے سے وکلا کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت سفید پوش افراد کی مدد کر رہی ہے لیکن وکلا جو ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ابھی تک محروم ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلا کے فنڈز منظور کرنے کیلیے جو سمری تیار کی گئی ہے اسے فوری طور پر منظور کیا جائے کیونکہ وکلا نہ توکوئی کاروبار کرسکتے ہیں اور نہ ہی نوکری، اس مشکل وقت میں حکومت کا فرض ہے وہ وکلا برادری کی ہر ممکن مدد کرے۔