ایران: صوبہ اہواز کی جیلوں میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال

164

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے عرب اکثریتی صوبہ اہواز سے گرفتار کیے گئے قیدیوں نے انتظامیہ کے ناروا اور ظالمانہ سلوک کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اہواز جیل میں قیدیوں نے کورونا وائرس کے باعث رہائی نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا، جس پر انتظامیہ نے دھاوا بول کر کئی قیدیوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔