اسماعیل ہانیہ اور ڈاکٹر محی الدین کا سراج الحق کو فون، آمدرمضان پر مبارکباد

339

لاہور(نمائندہ جسارت)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سابق صدر اسماعیل ہانیہ اور تحریک نہضہ تاجکستان کے صدر ڈاکٹر محی الدین کسری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کو فون کر کے رمضان کی آمد پرمبارکباد دی اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز کی خیریت دریافت کی ہے ۔دونوں رہنمائوں نے عبدالغفار عزیز کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق بھی دونوں رہنمائوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور ا ن کا شکریہ ادا کیا۔اسماعیل ہانیہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی تبادلہ خیال اور اظہار افسوس کیا۔