پیرس: فرانس کے 1500 سے زائد فوجی اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انشاف ہوا ہے۔
فرانس کی فوج میں صحت سے متعلق خدمات کی مرکزی ڈائریکٹر ڈاکٹر مارلن جینیرونے انکشاف کیا ہےکہ 1500 فوجی اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جس میں شارل ڈیگل طیارہ بردار بحری جہاز میں سوار 1000 سے زیادہ سیلرز شامل ہیں۔
ڈاکٹر مارلن جینیرو نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ 21 اپریل تک فرانس کی فوج میں کورونا کے 1500 مصدقہ کیس سامنےآ چکے ہیں، ان میں 15 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جبکہ 3 فوجیوں کی حالت یشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں اب تک کورونا کے باعث 21 ہزار 856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زاید افراد کی حالت نازک ہے۔