رمضان المبارک میں کاروبار کی اجازت مل گئی

957

کراچی ( حماد حسین): سندھ حکومت نے رمضان المبارک کےدوران  کاروبار سے متعلق ایس او پیز جاری کردیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت رمضان المبارک میں کاروبار کے حوالے سے ایس او پیز سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کاروبار پیرتاجمعرات صبح 9 سے 3 بجےتک کھولا جاسکتا ہے جبکہ شام  5 بجے تک اشیائے ضروریہ (گروسریز  ) کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

احترام رمضان آرڈیننس تحت پکا ہوئےکھانے کی ڈلیوری 5 سے 10 بجے تک ہوگی جبکہ سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی، محکمہ داخلہ ایک ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے نوٹیفکیشن جارری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک میں شام 5 بجے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

واضح  رہے کہ اجلاس میں سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب ،آئی جی پولیس مشتاق مہر، کمشنر  اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک ہوئے ۔