یوم توبہ و رحمت، سندھ کی مساجد پانچویں جمعے بھی سنسان

569

کراچی: ملک بھر میں جمعہ کے دن “یوم توبہ و رحمت” کے باوجود  سندھ کی مساجد میں پانچویں جمعے بھی 3 گھنٹے کا لاک ڈاؤن جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے جمعہ کے دن کو “یوم توبہ و رحمت” کے طور پر منایا جارہا ہے جبکہ سندھ کی مساجد میں پانچویں جمعے بھی 3 گھنٹے کےلاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ،نماز جمعہ کےاوقات کار میں دوپہر 12 سے سہہ پہر 3 بجےتک لاک ڈاؤن میں سختی کردی گئی۔

سندھ حکومت نے جمعے کے روز 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے اشیاء ضروریہ کی دکانیں بھی بند رکھنے کا حکم دیا ہے  جبکہ سڑکوں پر رینجرز و پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔

یاد رہے کہ 20 اپریل وزیر اعظم عمران خان سے علمائے کرام نے ملاقات کے بعد رمضان المبارک میں عبادت کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مشاورت کی گئی تھی جبکہ صدر مملکت عارف علوی کی سربراہی علماء کے ساتھ ہونے وزلے اجلاس میں 20 نکاتی ضابطہ کار بھی جاری کیا گیا تھا۔

Sindh govt's order of 'complete lockdown' defied by some mosques ...