سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر اور لاڑکانہ ریجن میں عہدیداران کی نامزدگی پر پی ٹی آئی اختلافات کا شکار، پی ٹی آئی کے سکھر اور لاڑکانہ ریجن کے اضلاع میں عہدیدار نامزد، نوٹیفکیشن جاری ، لاڑکانہ، خیرپور، جیکب آباد و دیگر اضلاع میں عہدیدار مقرر، سینئر کارکنان نظر انداز، ریجنل قیادت پر اقربا پروری کا الزام، سینئر کارکنان نے صوبائی و مرکزی قیادت کو آگاہ کردیا، سینئر رہنما طاہر شاہ سمیت دیگر سینئر کارکنان کو اعتراضات، کارکنان کا پارٹی قیادت سے رابطہ، نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ، پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار، مرکزی و صوبائی قیادت صورتحال پر خاموش ہے۔