کوئٹہ ،ہندومحلے میں آتشزدگی، باپ بیٹی جاں بحق

158

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)دالبندین کے علاقے ہندومحلے میں آتشزدگی کے باعث باپ بیٹی جان کی بازی ہارگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین ہندو محلہ ایک گھر میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب آئند لعل اور اس کی بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جس میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو دالبندین ڈی ایچ کیو اسپتال میں بر وقت طبی امداد دی گئی تاہم مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔