سارک ممالک کی ویڈیو کانفرنس ،پاکستان میزبانی کو تیار

546

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس جمعرات کو ہوگی، جس کی میزبانی  پاکستان کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ سارک ویڈیو کانفرنس میں وزیراعظم کےخصوصی معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں وزرا اور سینئر حکام شریک ہوں گے جبکہ سیکرٹری جنرل سارک بھی شرکت کریں گے۔

سارک ممالک کورونا وائرس کے حوالے سے کانفرنس کیلئے قریبی تعاون اور تجربات کے تبادلہ زیرغور آئے گا۔

شرکاء اپنے ممالک کی بیماریوں سے مقابلے کی صلاحیت بڑھانے اور تحقیقی امور میں تعاون کا بھی جائزہ لیں گے۔

 ترجمان کے مطابق جنوبی ایشیا میں بڑھتی آبادی اور صحت سہولتوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کانفرنس میں علاقائی فورمز کو تعاون کیلئےاستعمال بھی زیر غور ہوگا۔