کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ،قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوا دیا ہے جس کے مطابق 48 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیس لیے جائیں گے۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق کھلاڑیوں کو ایک، ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے، ہرٹیسٹ کی ویڈیو دیکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیں گے، 4 کھلاڑی بیرون ملک سے اپنی ویڈیوز بھجوائیں گے۔