آٹاچوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو عوام ہمیں براکہیں گے، شیخ رشید

129

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آٹا چینی چوروں کیخلاف ایکشن نہ لیا تو ہمارے خلاف لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملے گا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کو اندر سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم نے معاملے کو درست ہینڈل کیا تو سرخرو ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی پر کمیشن کا سربراہ سابق جج ہوگا، کابینہ متفق ہے کہ آئی پی پی معاملے میں کوئی بھی ملوث ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔شیخ رشید نے بتایا کہ آئی پی پی کی رپورٹ عام ہوئی ہے ،اس میں بہت اہم لوگ ہیں ،مگر یہ کیس وقت لے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست روزوں کے 60 یا 90دن بعد گرم ہوسکتی ہے۔