ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی کا انسان دوست فیصلہ

106

سکھر( نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی کا انسان دوست فیصلہ، کچھ عرصہ قبل ترقی پانے والے 69 اے ایس آئی کا آبائی اضلاع میں تبادلہ کردیاگیا تھا۔ ترجمان پولیس فرحان سرور کے مطابق 42 اے ایس آئی کا سکھر سے واپس گھوٹکی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ 27 اے ایس آئی کو گھوٹکی سے واپس سکھر بھیجا گیا ہے۔ تمام اے ایس آئیز کو کچھ عرصہ قبل ہیڈ کانسٹیبلز سے ترقی دیکر مختلف اضلاع تبادلہ کیا گیا تھا ،اے ایس آئی کے آبائی اضلاع میں تبادلے ان کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں ،موجودہ لاک ڈائون کی صورتحال میں کم تنخواہ دار اے ایس آئی کو سفری سہولت کے ساتھ دیگر مسائل کا بھی سامنا تھا۔