سکھر، کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جراثیم کش صابن کی تقسیم

181

سکھر (نمائندہ جسارت) حکومتِ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام یونین کونسلز کو مکینوں میں جراثیم کش صابن ( اینٹی سیپٹک سوپ) کی تقسیم، کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں سندھ بھر کی تمام یونین کمیٹیز کو پہلے مرحلے میں ایک لاکھ روپے کی رقم سے جراثیم کش صابن ( اینٹی سیپٹک سوپ) کی خریداری کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ اینٹی سیپکٹ سوپس یونین کمیٹیز کے مکینوں میں تقسیم کی جائیںگی جبکہ مراسلے میں کورونا وائرس سے بچائو اور اسکی روک تھام کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کی مہم بھی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومت سندھ نے متعلقہ میونسپل کمشنرز، چیف آفیسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل فنڈ آڈٹ اور سیکرٹری یونین کمیٹیز پر مبنی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو عوام میں صابن کی تقسیم اور شعور بیدار کرنے کی مہم کی نگرانی کریں گے جبکہ خریداری کے عمل کی نگرانی کی ہدایت ریجنل ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ ، حکومت سندھ کے سپرد کی گئی ہے۔