شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے‘ شیخ رشید

145

راولپنڈی(آن لائن)وفا قی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب میں میرے 2 موکل ہیں۔ میں نے دم والی بات مذاق میں کی تھی۔ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مراد علی شاہ کو کہا ہے کہ گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیں۔ کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا، ہمیں ملک بچانا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں کورونا بڑھ رہا ہے، ہمیں عوام کو بچانا ہے۔ راولپنڈی میں کورونا کے 196 متاثرہ مریض ہیں۔ 6 مریض یورالوجی اور 6 ریلوے اسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی تو موبائل اسپتال کھڑا کردیں گے۔ راجا بازارمیں سنیما توڑ کر اسپتال میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ سب لوگوں کو عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کرعطیہ دینا چاہیے۔ ریلوے کے مزدوروں نے 5 کروڑ سے زیادہ عطیہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہبازشریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے۔ تمام سیاسی مخالفین کو موجودہ حالات میں صلح کرلینی چاہیے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 5 تاریخ سے ٹرین چلا رہے ہیں۔