نیویارک: عالمی ماکیٹ میں خام تیل کی قیمت منفی 37.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
کورونا وائرس وبا نے جہاں عالمی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے وہیں تیل کی عالمی قیمتوں میں بھی غیرمعمولی کمی آئی ہے، وبا کے باعث عالمی سطح پر لاک ڈاؤن کے باعث متعدد ممالک کی جانب سے تیل کی خریداری نہ ہونے کے برابرہے جس کے باعث قیمتیں منفی سطح سے بھی نیچے چلی گئی ہیں، متعدد ممالک کی تیل ساز کمپنیوں کوکرائے پرٹینکرز لے کر اضافی تیل کو ذخیرہ کرنا پڑرہا ہے۔
امریکہ کی تیل کمپنیوں کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مطابق تیل کی قیمت منفی 37.63 فی بیرل کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
تیل ذخیرہ کرنے کے مزید اخراجات سے بچنے کیلئے کمپنیاں تیل کو متعلقہ ممالک کے حوالے کرنا چاہتی ہیں جبکہ کمپنیاں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور دخائز بھر جانے کے خطرے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہے خریداروں کو خود سے پیسے بھی ادا کررہی ہیں۔