کوئٹہ(آن لائن)چمن بارڈر پر افغانستان کی طرف پھنسے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی ،کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان سرحدوں کو حکومت پاکستان نے سیل کیا تھا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں پاکستانی ٹرک ڈرائیورز، تاجر اور دیگر لوگ افغانستان میں پھنس گئے تھے ، پہلے مرحلے میں خیبر میں واقع طورخم بارڈر پر پھنسے افراد کے لیے بارڈر کھول دیا گیا اور انہیں ضلع خیبر میں قائم مختلف قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیاآج چمن بارڈر کے راستے شہریوں کا پاکستان میں داخل ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جنہیں 14روز قرنطینہ میں رکھاجائے گا۔