پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے

157

پشاور(خبر ایجنسیاں)پشاور میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جرگے کے سربراہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پشاور کے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جرگے کے دوران پیش آیا۔پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے درمیان جایداد کے تنازع پر جرگہ ہو رہا تھا کہ اس دوران ایک بھائی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی ،جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا بھائی، بھتیجا اور جرگے کا سربراہ شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کے فوری بعد مرکزی ملزم اور قتل میں ملوث دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔