کوروناوائرس: ایران میں مزارات کھولنے کی تیاری

1211

ایران میں کرونا کی وبا کے تسلسل کے باوجود حکومت نے مشہد، قُم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 23 اپریل کو ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے مزارات کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح  رہے کہ ایران میں کرونا کی وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر عوامی حلقوں نے حکومت پر تنقید کیا تھا، ایران میں کورونا پھیلنے پر بروقت مزارات پرپابندی نہیں لگائی گئی جس کے نتیجے میں کرونا کی وبا دوسرے علاقوں میں پھیلتی چلی گئی۔

جبکہ  ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ  ایک بیان میں کہا تھا کہ  حکومت کوروناکی روک تھام کے لیے خالص سائنسی انداز اپنا رہی ہے۔

ایران  میں اپوزیشن کی جانب سے بھی وائرس کے پھیلاؤ پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس  سے متاثر افراد کی تعداد 83ہزارپانچ سو پانچ ہے، جبکہ اموات کی تعداد5ہزار دو سو نو ہیں۔