ہلاکتوں کے باجود ایران میں مزارات کھولنے کا عندیہ

122

تہران(آئی این پی)ایران میں کورونا کی وباء کے تسلسل کے باوجود حکومت نے مشہد، قْم اور شیراز میں موجود مزارات کھولنے کی تیاری شروع کی ہے۔23 اپریل کو ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی ایران نے مزارات کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا کی وباء سے نمٹنے میں ناکامی پرحکومت کو عوامی حلقوں کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایران میں کورونا پھیلنے کے بعد بروقت مزارات پرپابندی نہیں لگائی گئی جس کے نتیجے میں کورونا کی وباء دوسرے علاقوں میں پھیلتی چلی گئی۔گزشتہ جمعہ کو ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت صحت کورونا کی روک
تھام کے لیے خالص سائنس انداز اپنا رہی ہے۔دوسری طرف ایران میں سیاسی ہ نمائوں، ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین کی جانب سے کورونا کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بڑے مذہبی اجتماعات پرپابندی بدستور برقرار ہے۔ جب کہ دوسری طرف ایران کی مذہبی اتھارٹی ملک بھرمیں مزاروں اور دیگر مذہبی مراکز کو زائرین کے لیے کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔ایران کیشمال مشرقی شہرمشہد میں شیعہ مزارات کے ایک عہدیدار احمد مارفی نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ شہر میں مزارات کھولنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔