میہڑ، بااثر افراد کی جانب سے تشدد کا نوٹس لے کر تحفظ دیا جائے، متاثرین

646

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے گاؤں علی خان بگھیو کے رہائشی راشد علی وکو، یاسین وکو اور ریاض وکو نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں پریس کانفرنس میں الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی بات پر بااثر علی مراد وکو، عرفان، خادم، الطاف، علی دوست وکو نے کلہاڑیاں اور ڈنڈے مارکر وحید وکو، عیدن وکو، ارشاد وکو کو زخمی کرکے فرار ہوگئے، ہم نے زخمیوں کو میہڑ تحصیل اسپتال پہنچایا جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جن کو لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بااثر ہونے کے باعث ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے، فریدآباد تھانے پر این سی درج کروائی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔