برطانیہ میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع

1014

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دنیا کے چھٹے ملک برطانیہ نے کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر جینر انسٹیٹیوٹ پروفیسر ایڈرین ہل کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کورونا ویکسین کی تیاری شروع کردی ہے، ویکسین کی کامیابی کا 80 فیصد یقین ہے۔

پروفیسر ایڈرین ہل کا کہنا ہے کہ ستمبر 2020 تک ایک ملین ویکسین ڈوزیز تیار کرلی جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا ویکسین کے آزمائشی مرحلے کی تکمیل کا انتظار نہیں کرسکتی  لہٰذا آزمائش کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے ویکسین کی تیاری اور آزمائش کے لیے 2.2 ملین پونڈ جاری کردیے ہیں۔