کراچی: کورونا وائرس کے باعث شہر قائد میں لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے پرفیس ماسک لگانا لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلتے وقت فیس ماسک لازمی لگائیں ،فیس ماسک سے ناک،منہ اور تھوڑی کو ڈھکنا ہوگا۔
حکم نامے مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی کام کے بعد یا وقفے وقفے سے ہاتھوں کو دھوئیں اورسینیٹائز استعمال کریں ،تمام ادارےملازمین کےداخلے سےقبل ایگزامن کریں،کھانسی،نزلہ،زکام اور بخار کی علامت پر ملازم کو داخلے کی اجازت نہ دیں ،انتظامیہ ایسے ملازم کو فوری اسپتال روانہ کرے۔
حکم نامے کے مطابق تمام کاروباری،تجارتی مراکز اورفیکٹریاں جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں ،مذکورہ تمام مقامات پرسماجی دوری کوسختی سے یقینی بنایا جائے ، ادارے ملازمین کو ماسک،سینیٹائزر،صابن فراہم کریں ۔
بائیومیٹرک نظام کو ہراستعمال کےبعد جراثیم سے پاک کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے،تمام کاروبار اور فیکٹریاں سرکاری اوقات کار کی پابندہوں گی،ہوٹل صبح 8سےشام 5بجے تک صرف ہوم ڈلیوری کیلئے کھولے جاسکیں گے جبکہ تندور اور بیکریاں صبح8سےشام5بجے تک کھولی جاسکیں گی۔