ترکی میں کورونا مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

476

استنبول: کورونا وائرس کےباعث ترکی میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 643 سے تجاز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 125 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں جبکہ 40 ہزار 427 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 801 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد  7 ہزارہے۔

واضح رہے کہ ترک حکومت نے کورونا وائرس کا علاج مکمل طور پرمفت کردیا ہے،ترک شہری جنھوں نےاسٹیٹ انشورنس ادا نہیں کی، وہ بھی ہیلتھ کیئرسسٹم سےمستفید ہو سکتے ہیں جبکہ  ادویات، ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی لباس سب کیلئے مفت قرار دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ ترک حکومت نے 35 ملین حفاظتی ماسک عوام کو مفت فراہم کیے ہیں۔