کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباہے، ہم سب متحد ہوکر ہی اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں موجود تمام نمائندے عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری سیبلاول ہاؤس میں سینیٹر میاں رضاربانی نے ملاقات کی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے بھی بات چیت۔ بلاول زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس سے آگاہی کے حوالے سے ملک بھر میں پی پی پی کے نمائندے مثبت کردار ادا کررہے ہیں، ایک وفاقی پارٹی ہونے کی حیثیت میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر میں ایک مؤثر کردار ادا کررہی ہے، چیئرمین بلاول نے ہدایت کی کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں موجود عوامی نمائندے کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔علاوہ ازیں بلاول زرداری اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے درمیان جمعرات کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس کے بعد ملکی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول زرداری اور راجا پرویز اشرف نے کورونا وائرس کے حوالے سے تمام اراکین پارلیمان کے متفقہ کردار ادا کرنے کے معاملے پر اتفاق ظاہر کیا۔ بلاول نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وباہے، ہم سب متحد ہوکر ہی اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں موجود تمام نمائندے عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ مزید برآںبلاول زرداری نے ضلع میرپور خاص میں پی پی پی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وزیرخوراک سندھ و فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ہری رام کشوری لعل نے انہیں میرپور خاص کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ رکن سندھ اسمبلی ذوالفقار شاہ نے بلاول زرداری کو بتایا کہ میرپور خاص میں سندھ حکومت کی جانب سے اب تک 10 ہزار راشن بیگز مستحقین میں تقسیم ہوچکے ہیں۔ بلاول زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ آزمائش کی اس گھڑی میںجیالے اس وقت عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہم کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔