سکھر،نمائش گرائونڈ تا قریشی گوٹھ تک نکاسی کا منصوبہ تاخیر کاشکار

100

سکھر( نمائندہ جسارت)پرانا سکھر کے علاقے نمائش گرائونڈ تا قریشی گوٹھ تک نکاسی و فراہمی آب لائن ڈالنے کاکروڑوں روپے لاگت سے منصوبہ شروع کیا تھا جو تاہم مدت مکمل ہونے کے باوجود ابتک مکمل نہیں ہو سکا ہے منصوبے میں سست روی اختیار کرنے اور تاخیر ہونے کی صورت میں علاقہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے اور ڈرینج لائن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نالیوں اور گٹروں کا پانی علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق سکھر انتظامیہ کے بعد یہ منصوبہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا تھا اور اسے مارچ میں مکمل ہونا تھا لیکن افسوس یہ منصوبہ حسب روایت سست روی اور تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ مکینوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر منصوبے کو جلد مکمل کر کے علاقہ مکینوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیاہے ۔